پیغام تسلیت

پیغام تسلیت

انا للہ و انا الیہ راجعون
آج مورخہ 27 جون کو تاریخی مغل روڈ پر ہونے والے ایک المناک حادثے نے ہر انسان کو غمزدہ کر دیا ہے اس موقع پر ہم تمام پسماندگان مہلوکین کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہیں اور مجروحین کی جلد شفا یابی کے لئے بارگاہ خداوندی میں دست بدعا ہیں. علاوہ از ایں حکومت کی توجہ اس بات کی طرف مبذول کروانا چاہتے ہیں کہ اگر سڑکوں پر قابل اطمینان حفاظتی انتظامات موجود ہوں تو کسی حد تک ایسے واقعات اور حادثات سے بچا جا سکتا ہے اور عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترین ذمہ داریوں میں سے ایک ہے.
(منجانب: مدرسہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام حسین آباد گورسائی نالہ)

Leave a Reply